منگل9؍ربیع الاوّل 1445ھ26؍ستمبر 2023ء

ایشین گیمز: ٹینس، مین ڈبلز میں پاکستان کا کامیاب آغاز

ایشین گیمز میں ٹینس کے مقابلے کے مین ڈبلز میں پاکستان کا آغاز  کامیابی سے ہوا ہے۔

پہلے میچ میں عقیل خان اور اعصام الحق کی جوڑی کامیاب ہو گئی۔

پاکستانی پیئر نے مین ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں مشرقی تیمور کی ٹیم کو شکست دی۔

ایشین گیمز کے ٹینس کے مقابلے میں ویمنز سنگلز میں پاکستانی پلیئرز دوسرے راؤنڈ میں آؤٹ ہو گئیں۔

اینتونیو میندس اور گوٹریس فیریا کے خلاف اعصام و عقیل 6۔1، 6۔0 سے کامیاب ہوئے۔

ایشین گیمز ٹینس میں مین ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں پاکستانی ٹیم چائنیز تائپے سے مقابلہ کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.