ایشین گیمز میں 248 ایتھلیٹس پر مشتمل دستہ پاکستان کی نمائندگی کرے گا، ایشین گیمز 23 ستمبر سے چین میں شروع ہوں گی۔
ایونٹ کے حوالے سے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن نے میڈیا کو بریفننگ دی۔
پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں پاکستان 24 کھیلوں میں حصہ لے گا، 137 مرد اور 53 خواتین ایتھلیٹس اور دیگر ٹیم آفیشلز ساتھ جائیں گے۔ 164 کھلاڑیوں کا خرچہ پاکستان اسپورٹس بورڈ اٹھا رہا ہے اور 98 کھلاڑی ایسے ہیں جو فیڈریشن کے خرچے پر گیمز میں حصہ لیں گے۔
عارف حسن کا مزید کہنا تھا کہ ہاکی میں وہی کھلاڑی جا رہے ہیں، جن کے نام پہلے سے جا چکے ہیں، اب ان ناموں میں تبدیلی ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم سمیت تین کھلاڑیوں نے پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا ہے، امید ہے گیمز میں اچھا پرفارم کرکے مزید کھلاڑی بھی پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کریں گے۔
Comments are closed.