ایشین گیمز میں شہروز خان ہائی جمپ کے فائنل میں پہنچ گئے، انہوں نے 2.10 میٹر کی چھلانگ کے ساتھ فائنل میں جگہ بنا لی۔
شہروز خان فائنل کے لیے درکار ٹاپ 12 میں آنے میں کامیاب رہے۔
پاکستانی جمپر نے 2.10 میٹر بار دوسری باری میں کلیئر کر دی تھی۔
2 میٹر کی بار پار کرنے میں شہروز کو کوئی دشواری نہ ہوئی تھی جبکہ 2.15 میٹر کی بار کو شہروز تینوں باری میں کلیئر نہیں کر سکے تھے۔
ایشین گیمز میں مینز ہائی جمپ کا فائنل 4 اکتوبر کو ہو گا۔
Comments are closed.