ایشین گیمز میں دو پاکستانی خواتین ایتھلیٹس کو چین جانے سے روک دیا گیا۔ اسپرنٹر صاحب اسرا اور عروج کرن دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ہینگزو نہیں جارہیں۔
دونوں پلیئرز کو آج شام ایتھلیٹکس کے دیگر پلیئرز کے ساتھ چین جانا تھا، تاہم ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے دونوں کو فی الحال روانگی سے روک دیا گیا۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کو دونوں پلیئرز کے ڈوپ ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار ہے، ڈوپ ٹیسٹ کے نتائج ملنے کے بعد ہی روانگی کی اجازت دی جائے گی۔
ایتھلیٹکس فیڈریشن نے دونوں پلیئرز کی روانگی مؤخر کرنے کی تصدیق کردی ہے۔
Comments are closed.