ایشین کراٹے چیمپئن شپ کے پہلے ہی روز نعمت اللّٰہ کاتا اور کومیتے کے پہلے راونڈ میں ناکام ہوگئے۔
ایونٹ میں پاکستان نے مایوس کن آغاز کیا۔ نعمت اللّٰہ کاتا اور کومیتے کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست سے دوچار ہوئے۔
کومیتے 67 کلو گرام میں نعمت اللّٰہ کو ترکمانستان کے بیریاو نے شکست دی جبکہ کاتا میں نعمت اللّٰہ 37 اعشاریہ 8 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں چھٹے نمبر پر رہے ہیں۔
ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں کل محمد اویس 84 کلو گرام کومیتے میں ایکشن میں ہوں گے۔
اویس پہلے راؤنڈ میں بھارت کے ارن پربھاکرن سے مقابلہ کریں گے، دونوں کے درمیان مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے ہوگا۔
Comments are closed.