ایشین مینز چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا جاپان کے خلاف میچ بھی 3-3 گول سے برابر ہو گیا، تین میچز میں ٹیم پاکستان اب تک ایک بھی میچ نہ جیت سکی۔ اس کے پوائنٹس کی تعداد صرف دو ہے۔
بھارت کے شہر چنئی میں جاری ایونٹ کے تیسرے میچ میں پاکستان نے جاپان کے خلاف اچھا آغاز کیا۔
نویں منٹ میں رانا وحید نے پاکستان کو برتری دلا دی لیکن پہلے ہی کوارٹر میں جاپان نے گول برابر کردیا۔ دوسرے کوارٹر میں پھر پاکستان نے برتری حاصل کی جہاں پنالٹی کارنر پر گول محمد سفیان خان نے بنایا۔
اس کے بعد جاپان نے لگاتار دو گول بنائے اور میچ میں پہلی بار سبقت حاصل کی۔
میچ کے 55ویں منٹ میں پاکستان کو پنالٹی کارنر ملا اور محمد سفیان خان نے گول بنا کر میچ 3-3 سے برابر کیا۔
اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں چین اور جنوبی کوریا کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوا۔
دن کے تیسرے میچ میں بھارت نے ملائیشیا کو 0-5 سے آؤٹ کلاس کردیا۔
Comments are closed.