بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ، 2 پاکستانی پہلوان کوالیفکشن میں ہی آؤٹ، انعام بٹ سے امیدیں

منگولیا میں ہونے والی ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے دو پہلوان کوالیفکشن میچ میں ہی ہار گئے، اولمپئن انعام بٹ کل ایکشن میں نظر آئیں گے۔

منگولیا میں ہونے والی ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد بلال اور عنایت اللہ کو کوالیفیکشن مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

57 کے جی کیٹگری میں محمد بلال کوریا کے پہلوان سے ہار گئے جبکہ 65 کلوگرام کیٹگری میں عنایت اللہ بھی ہمت ہار گئے، انہیں ایران کے رحمٰن موسیٰ نے شکست سے دوچار کیا۔

ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ 2022 میں پاکستان کے ٹاپ ریسلر انعام بٹ کل ایکشن میں نظر آئیں گے اور ان سے میڈل کی امیدیں وابستہ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.