منگل22؍ذوالحجہ 1444ھ11جولائی 2023ء

ایشین رگبی ڈویژن ون چیمپئن شپ، یو اے ای نے پاکستان کو دوسرے میچ میں بھی شکست دیدی

ایشین رگبی ڈویژن ون چیمپئن شپ میں یو اے ای نے پاکستان کو دوسرے میچ میں بھی شکست دے دی۔

لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں پاکستان اور یو اے ای کی رگبی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا دوسرا میچ بھی یک طرفہ ثابت ہوا۔

مہمان ٹیم کو پہلے ہاف کے اختتام تک 3 مقابلے میں 50 پوائنٹس سے سبقت حاصل تھی۔

میچ کے اختتام تک قومی ٹیم مزید کوئی پوائنٹ حاصل نہ کرسکی اور یو اے ای کی ٹیم نے 3 مقابلے میں 93 پوائنٹس حاصل کرکے کامیابی سمیٹی۔

دو میچوں میں کامیابی کے بعد یو اے ای کی رگبی ٹیم نے چیمپئن شپ کے اگلے راؤنڈ کےلیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.