مالدیپ میں جاری 54 ویں ایشین باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں پاکستانی تن سازوں نے 3 میڈلز جیت لیے۔
قومی تن ساز شہزاد قریشی نے بھارتی حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا، شہزاد قریشی نے ماسٹر کلاس 80 کلو گرام پلس کیٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
دوسری جانب عمر شہزاد جونیئر 70 کلو گرام پلس کیٹیگری میں سلور میڈل لینے میں کامیاب رہے جبکہ قومی تن ساز ارسلان بیگ نے ماڈل فزیک کیٹیگری میں برونز میڈل حاصل کیا۔
ماڈل فزیک کیٹیگری میں مالدیپ کے اظنین راشد کا پہلا اور بھارت کے یووراج آدھو کا تیسرا نمبر ہے۔
پاکستانی تن ساز فضل الہٰی نے ماسٹر کلاس 80 کلو گرام پلس کیٹیگری میں چھٹی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ محمد عظیم ماسٹر کلاس 70 کلو گرام پلس کیٹیگری میں چھٹی پوزیشن لینے میں کامیاب رہے۔
Comments are closed.