ہفتہ 26؍ذوالحجہ 1444ھ15؍جولائی 2023ء

ایشین ایتھلیٹکس: 200 میٹر ریس، شجر عباس 0.05 سیکنڈز کے فرق سے فائنل سے محروم

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے شجر عباس 200 میٹرز ریس کے فائنل تک رسائی سے محروم ہوگئے۔ 

شجر عباس نے 200 میٹرز ریس کی سیمی فائنل دوڑ 21.04 سیکنڈز میں مکمل کی۔ پاکستانی ایتھلیٹ 0.05 سیکنڈز کے فرق سے فائنل میں نہ آسکے۔

فائنل کےلیے کوالیفائی کرنے والے آخری ایتھلیٹ کی ٹائمنگ 20.99 تھی۔

8 ایتھلیٹس نے فائنل کےلیے کوالیفائی کیا، شجر کی ٹائمنگ نویں نمبر پر رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.