جمعرات 24؍ذوالحجہ 1444ھ13؍جولائی 2023ء

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کا مایوس کن آغاز

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستانی دستے کا مایوس کن آغاز رہا، پہلے روز پاکستان کے عبدالمعید بلوچ 400 میٹرز میں ناکام ہوگئے۔

عبدالمعید نے 400 میٹر ہیٹس 48.18 سیکنڈز میں مکمل کی، وہ 28 رنرز میں سے 22ویں نمبر پر رہے۔

پاکستانی اسپرنٹر عبدالمعید اپنے پرسنل بیسٹ ٹائم سے پونے دو سیکنڈز پیچھے رہے۔

وہ اگر 46.73 کا اپنا پرسنل بیسٹ ٹائم بھی دیتے تو کوالیفائی کرجاتے، اب وہ سیمی فائنل تک رسائی میں ناکام ہوچکے ہیں۔

400 میٹر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والے آخری ایتھلیٹ کی ٹائمنگ 47.52 سیکنڈز تھی۔

ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان کے شجر عباس کل مینز 100 میٹر ہیٹس میں ایکشن میں ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.