جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ایشین انڈر 19 کرکٹ کپ، پاکستان اور بھارت کل مدمقابل

ایشین انڈر 19 کرکٹ کپ میں کل روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل آئیں گے۔

اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے نیپال کو اور بھارت نے افغانستان کو7 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

پاکستان اور بھارت ایونٹ کے تیسرے روز آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں مدمقابل آئیں گی۔

پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیپال کو باآسانی سات وکٹ سے مات دی تھی، کپتان سعد بیگ اور اویس اذان نے نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔

اُسی دن بھارت کا مقابلہ افغانستان سے تھا، جس میں بھارت نے افغانستان کو بھی سات وکٹ سے ہرایا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.