بدھ 2؍ذوالحجہ 1444ھ21؍جون 2023ء

ایشیز سیریز کے پہلے میچ کے بعد انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں پر جرمانے

ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

میچ ریفری اینڈی پےکرافٹ نے سِلو اوور ریٹ پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ کیا۔

اس کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو دو پوائنٹس بھی کم ہوگئے۔

ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے بعد آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔

چیمپئن شپ میں آسٹریلیا کے پوائنٹس 10 جبکہ انگلینڈ کے مائنس 2 ہیں۔

دونوں ٹیموں نے مقررہ وقت میں 2 اوورز کم کروائے اور دونوں کپتانوں نے اس غلطی کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.