آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری ایشیز سیریز کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے نامزد میچ ریفری ڈیوڈ بون کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ بون کا پی سی آر ٹیسٹ میں کورونا مثبت آیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے اپنے پیغام میں آئی سی سی نے میچ ریفری ڈیوڈ بون کے کورونا وائرس سے شکار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چوتھے ٹیسٹ میں ریفری پینل میں شامل اسٹیوبرنرڈ میچ ریفری ہوں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ اسٹیو برنرڈ نیوساؤتھ ویلز میں مقیم ہیں، چوتھا ٹیسٹ سڈنی میں 5 جنوری سے شروع ہوگا، ڈیوڈ بون 14جنوری سے ہونے والے پانچویں ہوبارٹ ٹیسٹ میچ میں ذمےداریاں سنبھالیں گے۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ کے دوران بھی انگلینڈ اسکواڈ میں شامل چار افراد کاکورونا مثبت آیا تھا۔
Comments are closed.