انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق جیمز اینڈرسن پنڈلی کی انجری کا شکار ہیں۔
دوسری جانب انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کا کہنا ہے کہ جیمز اینڈرسن کا پہلا ٹیسٹ نہ کھیلنا ورک لوڈ مینجمنٹ کا حصہ ہے۔
ای سی بی کا مزید کہنا ہے کہ جیمز اینڈرسن کی انجری کا کوئی مسئلہ نہیں ہے وہ فٹ ہیں۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز کل سے برسبین میں ہوگا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.