ایشیا کپ 2022ء کے پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز مقابلے سے قبل سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی لیجنڈری پاکستانی فاسٹ بولر وسیم اکرم سے گلے ملے۔
روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ شروع ہونے سے قبل اسٹیڈیم میں ویرات کوہلی کا ایونٹ میں کمنٹری کی ڈیوٹی پر موجود وسیم اکرم سے یوں گلے لگنا شائقینِ کرکٹ کے لیے ایک یادگار لمحہ تھا۔
اس وقت مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کی جانب سےاس یاد گار لمحے پر خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
ویرات کوہلی نے اس سے پہلے ٹریننگ سیشن کے دوران آگے بڑھ کر بھارت کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان کو بھی گلے لگایا تھا۔
واضح رہے کہ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک وقفے کے بعد ایشیا کپ 2022ء سے کرکٹ گراؤنڈ میں اپنی واپسی پر میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
شائقین کی جانب سے امید کی جارہی ہے کہ سابق بھارتی کپتان بریک کے بعد کرکٹ گراؤنڈ میں واپسی پر پہلے کی طرح اسکور کارڈ پر رنز کے ڈھیر لگاتے نظر آئیں گے۔
Comments are closed.