بدھ 5؍صفر المظفر 1445ھ23؍اگست 2023ء

ایشیا کپ کھیلنے کیلئے نیپال کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ایشیا کپ کھیلنے کے لیے نیپال کی کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی۔

نیپال کی ٹیم 24 اگست کو کراچی میں پریکٹس میچ کھیلے گی اور 25 اگست کو ٹریننگ سیشن کرے گی۔

نیپالی ٹیم 26 اگست کو دوسرا پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔

واضح رہے کہ نیپال کرکٹ ٹیم نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے ایشیا کپ سے قبل پاکستان آنے کی درخواست کی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیپال کے درمیان ایشیا کپ کا پہلا میچ 30 اگست کو ملتان میں شیڈول ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.