جمعرات یکم؍محرم الحرام 1445ھ20؍جولائی 2023ء

ایشیا کپ کرکٹ: پی سی بی کا وفد سری لنکا پہنچ گیا

ایشیا کپ کرکٹ کے انعقاد کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا وفد سری لنکا پہنچ گیا۔

پی سی بی کا وفد کینڈی اور کولمبو کے اسٹیڈیمز کا دورہ کرے گا، ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا وفد پہلے ہی سری لنکا میں موجود ہے۔

پی سی بی کے مطابق افتتاحی میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان 30 اگست کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔

پی سی بی اور اے سی سی حکام سری لنکا میں ایشیا کپ میچز کے انعقاد کیلئے انتظامات پر بات کریں گے۔ پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ کے 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وفد سری لنکا میں سیکیورٹی اور آپریشنز کے معاملات فائنل کرے گا۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سلمان نصیر کے ساتھ سیکیورٹی، لاخسٹک اور آپریشن ڈپارٹمنٹ کے افسران موجود ہیں جبکہ ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ، سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے کرنل خالد بھی وفد کا حصہ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.