کرکٹ ایونٹ ایشیا کپ 2023ء کے اہم ترین میچ میں بارش کی پیشگوئی نے شائقین کرکٹ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست سے پاکستان میں ہو رہا ہے۔ ایونٹ میں کل 13 میچز کھیلے جائیں گے، ابتدائی میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان ملتان میں کھیلا جائے گا۔
ایونٹ کا سنسنی خیز مقابلہ 2 ستمبر کو پالی کیلے سری لنکا میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، اس دن 80 فیصد بارش کی پیشگوئی سامنے آئی ہے۔
ایونٹ میں 6 ٹیمیں شریک ہو رہی ہیں، پہلے مرحلے میں جنہیں 2 گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور نیپال ہیں جبکہ دوسرے گروپ میں افغانستان، بنگلادیش اور سری لنکا ہیں۔
پہلے مرحلے میں ہر ٹیم 2 میچز کھیلے گی۔ یہ مقابلے 5 ستمبر کو ختم ہوجائیں گے۔ اس کے بعد 4 ٹیمیں ایونٹ کے سپر فور مرحلے کےلیے کوالیفائی کر جائیں گی۔
اس مرحلے میں ہر ٹیم 3 میچز کھیلے گی اور ٹاپ 2 ٹیموں کے درمیان فائنل 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.