ایشیا کپ کا فائنل میچ مختلف شہروں میں بڑی اسکرینوں پر دیکھا گیا، ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں زندہ دلانِ لاہور نے ایشیا کپ کے فائنل کا لطف اٹھایا۔
اسلام آباد کے شاپنگ سینٹر اور آرٹس کونسل کراچی میں بھی کھیل کے دیوانوں نے ہر بال اور ہر شاٹ پر کھل کر داد دی۔
سری لنکن قونصلیٹ کراچی میں سری لنکن شہریوں نے میچ دیکھا، سری لنکن ٹیم کی جیت پر سری لنکن قونصلیٹ میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔
سری لنکا کی جیت پر تماشائیوں نے خوشی میں رقص کیا، میچ کے بعد پاکستانی شائقین مایوس ہوئے۔
Comments are closed.