جمعہ 28؍صفر المظفر 1445ھ15؍ستمبر 2023ء

ایشیا کپ کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڑی بیٹھک بُلالی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ 2023ء میں ٹیم کی کارکردگی کے معاملے پر بڑی بیٹھک بُلالی۔

ذرائع کے مطابق ایشیا کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر پی سی بی حکام پریشان ہیں، جس پر بورڈ نے سابق کپتانوں اور سابق کرکٹرز کو مشاورت کے لیے بُلالیا ہے۔

پی سی بی ورلڈ کپ سے قبل سابق کرکٹرز سے مشاورت کرے گی، سابق کرکٹرز سے ایشیا کپ کی کوتاہیوں، ورلڈکپ اسکواڈ سے متعلق مشورہ کیا جائے گا۔

چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایشیا کپ میں جو بھی غلطیاں ہوئیں ان کا جائزہ لیا جائے گا، ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم سے قوم مایوس نہیں ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.