بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایشیا کپ: پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ میچ سے ہم نے بہت کچھ مثبت حاصل کیا اور اپنے کھلاڑیوں کو کہا کہ مثبت انداز میں کھیلیں۔ 

بابر اعظم نے یہ بھی کہا کہ کوئی پریشر نہیں ہے، میج انجوائے کر کے کھیلیں گے۔

بھارتی ٹیم کے کپتان روہیت شرما کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے کہ یہ میچ ہمارے لیے اہم ہے۔

انجری مسائل پر بات کرتے ہوئے روہیت شرما نے کہا کہ زیادہ کرکٹ کی وجہ سے کھلاڑی انجری کا شکار ہوگئے۔

ایونٹ کے ابتدائی مرحلے کے گروپ میچ میں پاکستان کے خلاف بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جہاں انجری کے شکار شاہنواز دہانی کی جگہ پر فاسٹ بولر محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔ 

بھارتی ٹیم میں تین تبدیلیاں ہوئی ہیں جہاں ہاردیک پانڈیا کی واپسی کے ساتھ رویندرا جڈیجا کی جگہ دیپک ہوڈا اور اویش خان کی جگہ پر روی بشنوئی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پلیئنگ الیون: 

بابر اعظم کی قیادت میں اترنے والی قومی ٹیم محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، آصف علی، شاداب خان، خوشدل شاہ، محمد نواز، حارث رؤف، نسیم شاہ اور محمد حسنین پر مشتمل ہے۔ 

بھارت کی ٹیم کپتان روہیت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سریا کمار یادیو، ریشبھ پنت، دیپک ہوڈا، ہاردیک پانڈیا، بھونیشور کمار، روی بشنوئی، ارشدیپ سنگھ اور یوزویندر چہل پر مشتمل ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.