بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایشیا کپ: پاکستان کا بھارت کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف

بھارت کے خلاف ایشیا کپ 2022 کے ہائی وولٹیج مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دے دیا۔

دباؤ میں بیٹنگ کرنے کے باوجود اختتامی لمحات میں ٹیل اینڈرز کی باؤنڈری کی بدولت قومی ٹیم 147 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ 

محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کرنے کے بعد قومی ٹیم کو 15 رنز پر پہلی وکٹ سے محروم ہونا پڑا جب بابر اعظم پل شاٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ 42 کے مجموعے پر فخر زمان کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔ دونوں نے 10، 10 رنز بنائے۔

تیسری وکٹ پر محمد رضوان اور افتخار احمد نے 45 رنز کی پارٹنر شپ بنائی جہاں 87 کے مجموعے پر افتخار احمد 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 

اس کے بعد محمد رضوان 43 رنز بنانے کے بعد 96 پر جبکہ 2 رنز بنانے والے خوشدل شاہ 97 پر پویلین لوٹے۔ 

خیال رہے کہ قومی ٹیم کے ابتدائی پانچوں کھلاڑی شاٹ گیند پر آؤٹ ہوئے۔

بھارتی گیند بازوں نے پاکستان کے ہارڈ ہٹرز کی بھی ایک نہ چلنے دی آصف علی 9 رنز بنانے کے بعد آسان کیچ دے کر آؤٹ ہوئے تو محمد نواز ایک رن بنا کر کٹ مارتے ہوئے کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔ 

آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شاداب خان تھے جو 128 کے مجموعے پر شاداب خان 10 رنز بنا کر بھونیشور کمار کی گیند پر آؤٹ ہوئے تو اگلی ہی گیند پر نسیم شاہ بھی ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

اننگز کے اختتامی لمحات میں شاہنواز ڈھانی نے 6 گیندوں پر 16 رنز بنا کر جبکہ حارث رؤف نے 7 گیندوں پر 13 رنز بنا کر ٹیم کو 147 کے ٹوٹل پر پہنچایا جہاں قومی ٹیم آل آؤٹ ہوئی۔

 بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار 4 وکٹیں لے کر نمایاں رہے جبکہ ہاردیک پانڈیا نے بھی 3 اہم وکٹیں لے کر پاکستانی بولنگ لائن کو نقصان پہنچانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

ٹاس:

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان روہیت شرما کا کہنا تھا کہ ’میرا نہیں خیال کہ ٹاس بہت اہم ہے، یہاں کئی سالوں سے کھیلتے ہوئے میرا خیال تھا کہ اگر آپ کے سامنے اسکور ہونا اچھی بات ہے۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا پچ پر گھاس موجود ہے اور اہم اس کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ 

پاکستانی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم بھی پہلے گیندبازی کرنا چاہتے تھے، لیکن ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ قومی ٹیم میں تین فاسٹ بولرز ہیں، جہاں نسیم شاہ اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں جبکہ دو اسپنرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔

پلیئنگ الیون:

بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم میں محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔

بھارتی ٹیم کپتان روہیت شرما، لوکیش راہول، ویرات کوہلی، سریاکمار یادو، دنیش کارتھک، ہاردیک پانڈیا، رویندرا جادیجا، بھونیشور کمار، اویش خان، یوزویندر چہل اور ارشدیپ سنگھ پر مشمتمل ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.