اتوار 9؍صفر المظفر 1445ھ27؍اگست 2023ء

ایشیا کپ میں شرکت کے لیے افغانستان کی ٹیم 28 اگست کو لاہور پہنچے گی

ایشیا کپ میں شرکت کے لیے افغانستان کی کرکٹ ٹیم 28 اگست کو لاہور پہنچے گی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایشیا کپ 2023ء کے میچز کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔

لاہور میں ایشیا کپ کے میچز 3، 5 اور 6 ستمبر کو ہوں گے۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے میچز بہت اچھے ہوئے، نسیم شاہ آخر میں باؤنڈری لگا کر میرے پسندیدہ کھلاڑی بن گئے ہیں۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ کھیلنے کے لیے نیپال کی کرکٹ ٹیم بھی 23 اگست کو کراچی پہنچ گئی تھی۔

پاکستان اور نیپال کے درمیان ایشیا کپ کا پہلا میچ 30 اگست کو ملتان میں شیڈول ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.