بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایشیا کپ میں جاپان کیخلاف 12 کھلاڑی کھلانے کا معاملہ، انکوائری کمیٹی قائم

ایشیاکپ میں جاپان کے خلاف پاکستان کی شکست کی بنیادی وجہ بننے والی  ٹیم کی غلطی کی انکوائری کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی۔ 

خیال رہے کہ قومی ٹیم کے ہاکی ایشیا کپ 2022 میں جاپان کے خلاف میچ میں گرین شرٹس 12 کھلاڑی لے کر میدان میں اتر پڑی۔

ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 2022 میں قومی ٹیم کی فائنل فور اور پھر ورلڈکپ 2023 کے لیے کوالیفائی کرنے کی امیدیں دم توڑ گئیں۔

اسی دوران جب قومی ٹیم کو اہم اور قیمتی گول ملا تو وہ پچ پر پاکستان کے 12 کھلاڑی موجود ہونے کی وجہ سے ضائع ہوگیا۔ 

تاہم اب اس میچ میں ایک زائد کھلاڑی کھلانے کے معاملے پر انکوائری کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے 3 رکنی انکوائری کمیٹی قائم کردی۔

ہاکی فیڈریشن نے اولمپئن کلیم اللّٰہ کو انکوائری کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.