پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ایشیا کپ 2022 کے دوران ناقص کارکردگی پر سوشل میڈیا پر ڈھیروں میمز وائرل ہیں۔
گزشتہ روز ایشیا کپ کے فائنل میچ میں بھی بابر اعظم کی بیٹنگ مایوس کُن رہی جس کے باوجود بھی وہ ٹوئٹر کی ٹاپ ٹرینڈنگ میں شامل ہیں۔
بابر اعظم نے 6 گیندوں پر 5 رنز بنائے اور پویلین لوٹ گئے جس کے بعد بیٹرز کے آؤٹ ہونے کی لائن ہی لگ گئی۔
سوشل میڈیا صارفین نے بابر اعظم کی مایوس کارکردگی کو نہ بخشا اور میمز کی بھرمار کردی۔
ایک میم میں دکھایا گیا ہے کہ بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی ایک کھڑکی سے اندر جھانک رہا ہے، ویرات کا اس دوران پوچھنا ہے کہ آنٹی بابر ہے کیا، اُسے ’یہ وقت بھی گزر جائے گا‘ بولنا ہے۔
دوسری جانب ایک میم میں بابر اعظم بیٹھے سوچ رہے ہیں کہ ایشیا کپ میں زمبابوے اور نیدرلینڈز کی ٹیمز کیوں نہیں کھیلتیں۔
ایک میم میں بابر اور ویرات کوہلی کو ہاتھ ملاتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس پر میمرز کا لکھنا ہے کہ اور یہاں سے بابر کا زوال شروع ہوا۔
ایک اور میم میں بابر اعظم کو سوچتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ ’ماں قسم زندگی میں دوبارہ میں ویرات سے ہاتھ نہیں ملاؤں گا‘۔
واضح رہے کہ جہاں بابر اعظم پر تنقید اور میمز بن رہی ہیں وہیں اُن کے مداح سوشل میڈیا پر اُن کا خوب ساتھ بھی دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز میچ ہارنے کے بعد بابر اعظم کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ ہم شروع میں حاوی ہوئے لیکن راجاپکسے کی بیٹنگ نے فرق ڈالا۔
پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ ہماری شروعات اچھی تھی، فنش اچھا نہیں کرسکے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ مڈل آرڈرز میں بیٹرز اچھی پرفارمنس نہیں دے سکے جبکہ ہماری فیلڈنگ بھی اچھی نہیں رہی۔
Comments are closed.