قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے پاک بھارت میچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں آج ہائی وولٹیج میچ ہے۔
ایک بیان میں سرفراز احمد نے کہا کہ دنیا بھر کی نظریں اس میچ پر ہیں، ہر میچ پاکستان کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ نمبر ون ٹیم بننے سے پاکستان ٹیم کا حوصلہ بڑھا، ہم افغانستان کے خلاف اچھی کرکٹ کھیل چکے ہیں۔
سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان ٹیم بھارت سے بہت بہتر ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کے لیے شائقین کا انتظار ختم ہو گیا، پالی کیلے اسٹیڈیم میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارت کے خلاف آج بابر اعظم، شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان، محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف میچ کھیلیں گے۔
Comments are closed.