اتوار 16؍صفر المظفر 1445ھ3؍ستمبر 2023ء

ایشیا کپ میچز منتقلی پر پی سی بی نے تحفظات کا اظہار کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ کے میچز کولمبو سے منتقل کیے جانے کے معاملے پر اپنے تحفظات کا اظہار کردیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کے تحفظات کی روشنی میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اپنا ہوم ورک کرے گی۔

ذرائع کے مطابق اے سی سی نیا وینیو تلاش کرنے کے بعد پی سی بی کو آگاہ کرے گا، حتمی فیصلہ کرنے کےلیے بہت جلد اجلاس ہوگا۔

دمبولا ایسا وینیو ہے جہاں ان دنوں بارشیں نہیں ہو رہی ہیں۔ پی سی بی نے پہلے ہی بارشوں سے ایشیا کپ کے میچز متاثر ہونے پر اپنے تحفظات ظاہر کیے تھے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق سری لنکا میں ان دنوں ایشیا کپ کے میچز کروانے کا فیصلہ اے سی سی نے کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.