ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا پہلے میچ آج افغانستان اور سری لنکا کے درمیان شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پول میچز میں افغانستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ کل ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ میں یہ دوسرا میچ ہے اس سے پہلے میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ایونٹ کا فائنل 11 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر راشد خان ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھی کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے پر عزم ہیں۔
دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راشد خان نے کہا کہ ایشیا کپ میں اب تک اچھے میچز رہے ہیں، اب سپر فور پر فوکس ہے کوشش ہے کہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھیں اور کوشش ہو گی کہ جو غلطیاں پہلے مرحلے میں کیں ان کو نہ دہرائیں۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پہنچنے والی ٹیموں میں پاکستان، بھارت، سری لنکا اور افغانستان شامل ہیں۔
Comments are closed.