ایشیا کپ 2022 کے اہم میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ ’مارو یا مرجاؤ‘ کی صورتحال اختیار کرگیا ہے، جہاں فاتح ٹیم سپر فور کے لیے کوالیفائی کرلے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔
دونوں ٹیموں کو ایونٹ کے اپنے اپنے پہلے میچز میں افغانستان نے باآسانی شکست سے دوچار کیا تھا۔
پلیئنگ الیون:
سری لنکا کی ٹیم کپتان دسن شناکا سمیت کوشل مینڈس، پاتھم نسانکا، چریتھ اسالانکا، بھانوکا راجاپکسا، دنوشکا گناتھلاکا، ونندو ہسارانگا ڈی سلوا، چمیکا کرونارتنے، مہیش تھیکشانا، اسیتھا فرنینڈو، دلشان مدھوشنکا پر مشتمل ہے۔
بنگلہ دیش کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں جہاں انعام الحق، محمد نعیم اور محمد سیف الدین کی جگہ پر شبیر رحمان، مہدی حسن اور عبادت حسین کو شامل کیا گیا ہے۔
بنگلہ دیشی ٹیم کپتان شکیپ الحسن، شبیر رحمان، مصدق حسین، عفیف حسین، مشفق الرحیم، محمود اللّٰہ، مہدی حسن، مہدی حسن میراز، عبادت حسین، تسکین احمد اور مستفیض الرحمان پر مشتمل ہے۔
Comments are closed.