ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن کپتان دسن شناکا کا کہنا تھا کہ ہم نے اچھے انداز میں ہدف کا تعاقب کیا اور اس سلسلے کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اس میچ میں مزید پارٹنرشپ کے خواہشمند ہیں، پارٹنرشپ نہ ہونا ہی ہمارے لیے تشویش کا باعث ہے۔
افغانستان کے کپتان محمد نبی نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو بولنگ ہی کرتے، لیکن بیٹنگ کرتے ہوئے بھی اچھا ٹوٹل سجانے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے گزشتہ میچز میں بولرز کی کارکردگی کو خوش آئند قرار دیا اور امید کا اظہار کیا کہ وہ آج بھی اسی طرح پرفارم کریں گے۔
ابتدائی مرحلے کے گروپ بی میں افغانستان ٹیم نے سری لنکا اور بنگلہ دیش کو شکست دے کر سپر فور میں جگہ بنائی تھی۔
اس کے بعد سری لنکا اور بنگلہ دیش کا میچ ناک آؤٹ کی صورت اختیار کرگیا تھا جہاں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا فاتح ٹھہرا اور سپر فور مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب رہا۔
Comments are closed.