ایشیا کپ 2022 میں سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
دبئی میں کھیلے جارہے اس میچ میں سری لنکا کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ بھارتی ٹیم میں روی بشنوئی کی جگہ پر روی ایشون کو شامل کیا گیا ہے۔
سری لنکا کی ٹیم کپتان دسن شناکا، پاتھم نسانکا، کوشل مینڈس، چریتھ اسلانکا، دنوشکا گوناتھیلاکا، بھانوکا راجاپکسے، ونندو ہسارانگا ڈی سلوا، چمیکا کرونارتنے، مہیش تھیکشنا، اسیتھا فرنینڈو اور دلشن مدھوشنکا پر مشتمل ہے۔
بھارتی ٹیم میں کپتان روہیت شرما، ویرات کوہلی، کے ایل راہول، سریاکمار یادیو، ریشبھ پنت، دیپک ہوڈا، ہاردیک پانڈیا، بھونیشور کمار، روی ایشون، ارشدیپ سنگھ اور یوزویندر چہیل شامل ہیں۔
خیال رہے کہ دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو شکست دی تھی جبکہ بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
واضح رہے کہ اگر اس میچ میں بھارت کو شکست ہوئی تو اس کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات کم ہوجائیں گے۔
Comments are closed.