hookup Vincentown New Jersey free hookup sites usa best hookup apps that aren't a scam curvy hookup american hookup lisa wade pdf

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایشیا کپ: سری لنکا افغانستان کے سامنے 105 رنز پر آل آؤٹ

ایشیا کپ 2022 کے افتتاحی میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو جیت کے لیے 106 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

افغان بولرز کے سامنے سری لنکن بلے باز بے بسی کی تصویر بنے رہے جہاں ٹاپ آرڈر کے 3 بلے باز صرف 5 کے مجموعے پر ہی پویلین لوٹ گئے۔ 

ایسے میں 17 رنز بنانے والے دھنوشکا گناتھیلاکا اور 38 رنز بنانے والے بھانوکا راجاپکسے نے 44 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر ٹیم کو کچھ حد تک سکون فراہم کیا، تاہم اس پارٹنر شپ کے ختم ہوتے ہی ایک مرتبہ پھر سری لنکن وکٹوں کے گرنے کا سلسلہ شروع ہوا۔ 

سری لنکن ٹیم جب 75 رنز پر 9 وکٹوں سے محروم ہوگئی تو ایسے میں چمیکا کرونارتنے نے 31 رنز بنا کر ٹیم کو 105 کے مجموعے تک پہنچا دیا۔

افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی 11 رنز کے عوض 3 وکٹیں لے کر نمایاں رہے۔ 

ٹاس:

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کے کپتان محمد نبی کا کہنا تھا کہ وکٹ فریش لگ رہی ہے، ہم اس وکٹ پر چانس لینا چاہ رہے ہیں۔ 

سری لنکا کے کپتان دسن شناکا کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ کرتے۔ 

افغانستان ٹیم: 

محمد نبی کی قیادت میں افغانستان ٹیم حضرت اللّٰہ زازئی، رحمان اللّٰہ گرباز، ابراہیم زادران، کریم جنت، نجیب اللہ زادران، راشد خان، عظمت اللّٰہ عمر زائی، نوین الحق، مجیب الرحمان اور فضل حق فاروقی پر مشتمل ہے۔

سری لنکا ٹیم:

سری لنکا کی قیادت دسن شناکا کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں دنشکا گناتھیلاکا، پاتمھم نسانکا، کوشل مینڈس، چریتھ اسالانکا، بھانوکا راجا پکسا، ہراسنگا ڈی سلوا، چمیکا کرونارتنے، مہیش تھیکشانا، دلشن مادوشنکا اور متھیشا پتھیرانا شامل ہیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.