کولمبو میں بارش کی وجہ سے ایشیا کپ کے ریزرو ڈے کا میچ تاخیر کا شکار ہو گیا۔
پرایما داسا اسٹیڈیم بارش کی وجہ سے میچ مقررہ وقت پر شروع نہیں ہو سکا۔
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ریزرو ڈے میچ کے لیے پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچ گئی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے اہم میچ کو مسلسل بارش اور گراؤنڈ فیلڈ خراب ہونے کی وجہ سے معطل کر کے ریزرو ڈے پر منتقل کر دیا گیا تھا۔
ریزرو ڈے پر آج وہیں سے کھیل شروع ہو گا جہاں گزشتہ روز ختم ہوا تھا۔
گزشتہ روز بارش کی وجہ سے صرف 24.1 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا، جس میں بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے۔
Comments are closed.