ایشیا کپ تنازع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مزید لچک دکھا دی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہائبرڈ ماڈل پر ایک قدم اور آگے بڑھا دیا۔
پی سی بی نے دورانِ ایشین کرکٹ کونسل کے ممبران سے ملاقات میں نیا ہائبرڈ ماڈل پیش کیا۔
نجم سیٹھی نے ایشیا کپ کے صرف پہلے راؤنڈ کے میچز پاکستان میں کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
پی سی بی کی نئی تجویز کے مطابق ایشیا کپ کے راؤنڈ ٹو میچز بشمول فائنل کو عرب امارات میں کروایا جائے۔
پاکستان ایشیا کپ کا فائنل عرب امارات کروانے پر رضامند ہو گیا۔
پی سی بی نے راؤنڈ ون کے 4 میچز پاکستان میں کروانے کی تجویز دے دی.
ایشیا کپ کی دیگر ٹیموں نے سفر کے اضافی اخراجات کو مدنظر رکھ کر ہائبرڈ ماڈل میں تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔
پی سی سی نے ہائبرڈ ماڈل کے کمرشل اور لاجسٹک انتظامات کی بھی یقین دہانی کروا دی۔
ایشیا کپ کی دیگر ٹیموں نے عرب امارات میں ستمبر کے گرم موسم پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
پی سی بی نے ستمبر میں ایشیا کپ 2018 اور آئی پی ایل کے یو ائے ای میں ہونے کا حوالہ دیا۔
ایشین کرکٹ کونسل کے ممبران نے نجم سیٹھی سے نئی تجاویز پر مشاورت کا وقت مانگ لیا۔
ذرائع کے مطابق بنگلا دیش اور سری لنکا نے ایشیا کپ کے اجلاسوں کے دوران نیوٹرل وینیو پر ایشیا کپ کی منتقلی کی کوئی بات نہیں کی، دونوں کرکٹ بورڈز نے براہ راست پی سی بی کو نیوٹرل وینیو پر ایشیا کپ کی منتقلی کی بات نہیں کی۔
سری لنکا اور بنگلا دیش کی پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے کی یقین دہانی کا ثبوت پی سی بی کے پاس موجود ہے
پی سی بی کو ای میل کے ذریعے سری لنکا اور بنگلادیش نے پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔
Comments are closed.