بھارت کے خلاف ایشیا کپ 2022 کے ہائی وولٹیج مقابلے میں پاکستان کی آدھی ٹیم 100 رنز سے قبل ہی آؤٹ ہوگئی۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
قومی ٹیم کو 15 رنز پر پہلی وکٹ سے محروم ہونا پڑا جب بابر اعظم پل شاٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ 42 کے مجموعے پر فخر زمان کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔ دونوں نے 10، 10 رنز بنائے
تیسری وکٹ پر محمد رضوان اور افتخار احمد نے 45 رنز کی پارٹنر شپ بنائی جہاں 87 کے مجموعے پر افتخار احمد 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد محمد رضوان 43 رنز بنانے کے بعد 96 پر جبکہ 2 رنز بنانے والے خوشدل شاہ 97 پر پویلین لوٹے۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم کے ابتدائی پانچوں کھلاڑی شاٹ گیند پر آؤٹ ہوئے۔
ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان روہیت شرما کا کہنا تھا کہ ’میرا نہیں خیال کہ ٹاس بہت اہم ہے، یہاں کئی سالوں سے کھیلتے ہوئے میرا خیال تھا کہ اگر آپ کے سامنے اسکور ہونا اچھی بات ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا پچ پر گھاس موجود ہے اور اہم اس کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم بھی پہلے گیندبازی کرنا چاہتے تھے، لیکن ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ قومی ٹیم میں تین فاسٹ بولرز ہیں، جہاں نسیم شاہ اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں جبکہ دو اسپنرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔
پلیئنگ الیون:
بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم میں محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔
بھارتی ٹیم کپتان روہیت شرما، لوکیش راہول، ویرات کوہلی، سریاکمار یادو، دنیش کارتھک، ہاردیک پانڈیا، رویندرا جادیجا، بھونیشور کمار، اویش خان، یوزویندر چہل اور ارشدیپ سنگھ پر مشمتمل ہے۔
Comments are closed.