بدھ 26؍صفر المظفر 1445ھ13؍ستمبر 2023ء

ایشیا کپ: بھارت کیخلاف میچ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ کےلیے پاکستان کی پلیئنگ 11 کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 

پاکستان بھارت کے خلاف اسی ٹیم کے ساتھ کھیلے گا جس نے بنگلادیش کے خلاف آخری میچ کھیلا تھا۔

پاکستان کی ٹیم میں تین فاسٹ بولرز، ایک فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر اور تین اسپن آل راؤنڈرز شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ بھارت کو ہرانے کی محنت کرنا ہمارے ہاتھ میں ہے، جو ہم کر رہے ہیں۔

فاسٹ بولنگ کے شعبے میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو فہیم اشرف سپورٹ کریں گے۔

اسپن ڈپارٹمنٹ میں نائب کپتان شاداب خان، افتخار احمد اور سلمان علی آغا شامل ہوں گے۔

ٹاپ آرڈر میں فخر زمان، امام الحق اور کپتان بابراعظم شامل ہیں جبکہ محمد رضوان وکٹ کیپنگ کریں گے۔

پاکستان ایشیا کپ سپر فور کا دوسرا میچ کل کولمبو میں بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.