پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل دبئی کے ہوٹل میں ڈنر کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ڈنر کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔
تصاویر میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، نسیم شاہ، حارث رؤف، حسن علی، محمد نواز اور عثمان قادر کو دیکھا جا سکتا ہے۔
ڈنر ٹیم منیجر منصور رانا کی جانب سے دیا گیا جس میں اسکواڈ کے اراکین اور فیملیز نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
Comments are closed.