ایشیا کپ 2022ء کے گروپ بی کے اہم میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کا کہنا تھا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، وہ اسکور بورڈ پر رنز سجانے کی کوشش کریں گے جو امید کے مطابق افغانستان کے لیے حاصل کرنا مشکل ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کے خلاف اچھی تیاری کی ہوئی ہے، حریف ٹیم بھی اچھا کھیل رہی ہے۔
افغانستان کے کپتان محمد نبی نے کہا کہ وکٹ فریش ہے، مٹی بھی فریش ہے۔ تاہم امید ہے کہ ہم انہیں کم سے کم ٹوٹل تک روک پائیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس طرح ٹیم نے گزشتہ میچ کھیلا ہے وہ بہترین تھا، ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور آج ٹیم میں کوئی تبدیلی بھی نہیں کی گئی۔
Comments are closed.