ایشیا کپ 2022 کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کے کپتان محمد نبی کا کہنا تھا کہ وکٹ فریش لگ رہی ہے، ہم اس وکٹ پر چانس لینا چاہ رہے ہیں۔
سری لنکا کے کپتان دسن شناکا کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ کرتے۔
افغانستان ٹیم:
محمد نبی کی قیادت میں افغانستان ٹیم حضرت اللّٰہ زازئی، رحمان اللّٰہ گرباز، ابراہیم زادران، کریم جنت، نجیب اللہ زادران، راشد خان، عظمت اللّٰہ عمر زائی، نوین الحق، مجیب الرحمان اور فضل حق فاروقی پر مشتمل ہے۔
سری لنکا ٹیم:
سری لنکا کی قیادت دسن شناکا کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں دنشکا گناتھیلاکا، پاتمھم نسانکا، کوشل مینڈس، چریتھ اسالانکا، بھانوکا راجا پکسا، ہراسنگا ڈی سلوا، چمیکا کرونارتنے، مہیش تھیکشانا، دلشن مادوشنکا اور متھیشا پتھیرانا شامل ہیں۔
Comments are closed.