ایشیا کپ 2022 کے غیر اہم میچ میں افغانستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
دبئی میں کھیلے جانے والے اس میچ کا نتیجہ پوائنٹس ٹیبل پر اثر انداز نہیں ہوگا۔
بھارت اور افغانستان سپر فور مرحلے کے اپنے ابتدائی دونوں میچوں میں شکست کے بعد ایونٹ میں فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہے۔
اس میچ میں بھارتی ٹیم سے مستقل کپتان روہیت شرما ہی آؤٹ ہوگئے ہیں جبکہ آج کے میچ میں کے ایل راہول ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔
بھارتی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں جہاں روہیت شرما، یوزویندر چاہل اور ہاردیک پانڈیا کی جگہ پر دنیش کارتھک، اکشر پٹیل اور دیپک چاہر کو شامل کیا گیا ہے دوسری جانب افغان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ٹاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے افغانستان کے کپتان محمد نبی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف میچ ٹف تھا، آج کا میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔
بھارتی ٹیم کے کپتان کے ایل راہول کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بیٹنگ ہی کرنا چاہتے تھے، اپنے آپ کو چیلنج دیتے ہوئے ٹارگیٹ سیٹ کرنا چاہتے ہیں۔
ٹیم میں روہیت شرما کی عدم شرکت سے متعلق کے ایل راہول کا کہنا تھا کہ روہیت یہاں کی سخت کنڈیشنز اور پھر آگے ورلڈکپ کو دیکھتے ہوئے بریک لینا چاہتے تھے۔
افغانستان کی ٹیم کپتان محمد نبی، حضرت اللّٰہ زازئی، رحمان اللّٰہ گرباز، ابراہیم زادران، نجیب اللّٰہ زادران، کریم جنت، راشد خان، عظمت اللّٰہ عمرزئی، فرید احمد، مجیب الرحمان اور فضل حق فاروقی پر مشتمل ہے۔
کے ایل راہول کی قیادت میں میدان میں اترنے والی بھارتی ٹیم میں ویرات کوہلی، سریا کمار یادیو، ریشبھ پنت، دیپک ہوڈا، دنیک کارتھک، اکشر پٹیل، دیپک چاہر، بھونیشور کمار، روی ایشوین اور ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔
Comments are closed.