بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایشیا کپ، پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا، بڑے مقابلے کے لیے دونوں ٹیموں نے بھرپور تیاری کی ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ شام سات بجے شروع ہوگا جبکہ میچ کے ٹکٹ نایاب ہوگئے ہیں۔

توقع ہے کہ پاکستان آج 6 بیٹرز، 2 اسپنر اور 3 فاسٹ بولروں کے ساتھ میچ میں اترے گا۔

کراچی پاکستان اورا نڈیا کے سابق کرکٹرز نے کہا ہے…

ایشیا کپ میں پاکستان صف اول کے فاسٹ بالرز شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم جونیئر کی خدمات سے محروم ہے، محمد وسیم کی جگہ حسن علی کو متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں اسی گراؤنڈ پر پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹ سے شکست دے کر دنیا کو حیران کردیا تھا، اس بار بھارتی ٹیم شکست کا بدلہ لینے کے لئے بے چین ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.