بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی قیادت شکیب الحسن کے سپرد کردی ہے۔
بی سی بی نے 27 اگست سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شروع ہونے والے ایشیا کپ کے لیے 17 رکنی ٹیم کا اعلان بھی کیا ہے۔
ایشیا کپ میں 6 ٹیمیں دفاعی چیمپئن بھارت، پاکستان، سری لنکا، افغانستان اور بنگلادیش شریک ہوں گے، جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ اے میں پاکستان اور بھارت شامل ہیں، گروپ کی تیسری ٹیم ایشیا کپ کوالیفائر کی فاتح ہوگی۔
ایشیا کپ کوالیفائر کے میچز 20 سے 24 اگست کے درمیان 4 ٹیموں، کویت، یو اے ای، سنگاپور اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلے جائیں گے۔
گروپ بی میں بنگلادیش، سری لنکا اور افغانستان کو رکھا گیا ہے۔
ہر گروپ کی ٹیم ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گی، ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں سپر 4 راؤنڈ کھیلیں گی، جن میں سے 2 ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
بنگلادیشی اسکواڈ کپتان شکیب الحسن، انعام الحق، مشفیق الرحیم، عفیف حسین، مصدق حسین، محمود اللّٰہ، مہدی حسن، محمد سیف الدین، حسن محمود، مستفیض الرحمان، شبیر رحمان، مہدی حسن مرزا، عبادت حسین، پرویز حسین، نور الحسن سوہان اور تسکین احمد شامل ہیں۔
Comments are closed.