جمعہ 23؍محرم الحرام 1445ھ11؍اگست 2023ء

ایشیا کپ، افغان سیریز کیلئے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے افغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیا کپ کے لیے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق اس دوران ریحان الحق ٹیم منیجر اور مکی آرتھر ٹیم ڈائریکٹر ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق گرانٹ بریڈ برن ہیڈ کوچ، اینڈریو پٹک بیٹنگ کوچ اور مورنی مورکل بولنگ کوچ ہوں گے۔

فیلڈنگ کوچ آفتاب اور عبدالرحمان اسسٹنٹ کوچ سپورٹ اسٹاف ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق ڈریکس سائمن کنڈیشننگ کوچ، کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ اور احسن افتخار میڈیا مینجر ہوں گے۔

پی سی بی نے ٹیم کےلیے سائیکالوجسٹ بھی مقرر کیا ہے، ٹیم مینجمنٹ میں مقبول احمد بابر طور سائیکالوجسٹ شامل کیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.