پاکستان کی میزبانی میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے پاکستان میں ہونے والے میچز کے سلسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب نے سیکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز طلب کرلی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے فوج اور رینجرز طلبی کی سمری وفاق کو بھجوادی۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد فوج اور رینجرز کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ 2023 کے 4 میچز پاکستان میں جبکہ بشمول فائنل 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان میں کھیلے جانے والے میچز میں 30 اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال مد مقابل ہوں گے۔
اسی طرح 3 ستمبر کو لاہور میں بنگلادیش اور افغانستان کا میچ ہوگا جبکہ اسی میدان پر 5 ستمبر کو سری لنکا اور افغانستان مد مقابل ہوں گے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں دوسرے مرحلے کا ایک میچ 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.