ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 18 کروڑ ڈالرز کا قرض دینے کی منظوری دے دی ہے۔
اس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اس رقم سے پنجاب میں پانی کی سپلائی کے منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیے کے مطابق پنجاب میں سالڈ ویسٹ کے منصوبوں پر بھی کام ہو گا۔
علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کر دیے گئے۔
دستخط کی تقریب میں متحدہ عرب امارات کے صدر، نگراں وزیرِ اعظم پاکستان اور آرمی چیف نے شرکت کی۔
یو اے ای پاکستان میں ایس آئی ایف سی کی مد میں 20 سے 25 ارب ڈالرز کی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔
Comments are closed.