ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی شرح میں دگنے سے زیادہ 27.5 فیصد تک اضافہ رہا اور گروتھ میں 0.6 فیصد کمی کے بعد معاشی ترقی کی شرح 2 فیصد تک ہوگی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ آوٹ لک رپورٹ جاری کردی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کےاختتام تک پاکستان کی معشیت سست روی کا شکار رہے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے معاشی شرح نمو کم رہے گی۔
ترقیاتی رپورٹ کے مطابق سیلاب کی وجہ سے پاکستان کی پیداوار متاثر ہوئی جو مہنگائی بڑھنےکا سبب ہے۔
سیلاب کی وجہ سے ملک کو کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور فارن ایکسچینج ذخائر میں کمی کا سامنا ہے۔
رواں مالی سال پاکستان کی گروتھ میں 0.6 فیصد کمی ہونے کے بعد ملک کی معاشی ترقی کی شرح 2 فیصد تک ہوگی۔ پاکستان میں مالی خسارہ 6.9 فیصد تک پہنچ رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 20 سال میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے 10 بڑے ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔
گزشتہ سال پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 12.2 فیصد تھی، جو اس سال دگنی سے زیادہ 27.5 فیصد تک ہوگی۔
Comments are closed.