best totally free hookup app my senior hookup reviews arduino led hookups my uber hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایشیاء کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والا کون؟

ایشیاء کپ شروع ہونے میں چند دن باقی ہیں، ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیمیں متحدہ عرب امارت پہنچنا شروع ہو گئی ہیں۔

ایشیاء کپ میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ ایمسٹرڈیم سے دبئی پہنچ گیا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کل سے دبئی میں ٹریننگ سیشنز کا آغاز کرے گی۔

پہلے ایشیاء کپ 50 اوورز (ون ڈے فارمیٹ) فی اننگز پر مشتمل تھا لیکن اب ایونٹ کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز تو نہیں ہو رہی…

ایشیاء کپ کا فارمیٹ تبدیل ہونے کے بعد اس میں لگنے والے چھکوں اور چوکوں کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے۔

رواں ماہ 27 اگست سے شروع ہونے والے ایشیاء کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھکے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے لگائے ہیں۔

بوم بوم آفریدی کے نام سے مشہور پاکستان کے بیٹر نے ایشیاء کپ کے 27 میچز میں 26 چھکے لگائے ہیں۔

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر سری لنکا کے سابق کھلاڑی سنتھ جے سوریا ہیں، جنہوں نے 25 میچز میں 23 چھکے لگائے ہیں۔

قومی اسکواڈ آج ہوٹل میں آرام کرے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کل سے دبئی میں ٹریننگ سیشنز کا آغاز کرے گی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ایشیاء کپ کی تاریخ میں 27 میچز میں اب تک 21 چھکے لگائے ہیں، وہ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

بھارت کے سریش رائنا 18 چھکے لگا کر اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

بھارت کے سابق کپتان ایم ایس دھونی ایشیاء کپ کے 24 میچز میں 16 چھکے لگا کر پانچویں نمبر پر ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.