ایشیاء کپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا بیان آ گیا۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم میں ہر کھلاڑی میچ ونر ہے۔
شاہین شاہ آفرید ی نے ایشیاء کپ میں قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنے مداحوں کو کہا ہے کہ میری جلد صحت یابی کے لیے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے یہ بھی کہا ہے کہ ان شاء اللّٰہ میں جلد واپس آؤں گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور انڈی پینڈنٹ اسپیشلسٹس نے تازہ ترین اسکینز اور رپورٹس کی روشنی میں شاہین شاہ آفریدی کو 4 سے 6 ہفتے آرام کی تجویز دی تھی۔
فاسٹ بولر اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیاء کپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
ان کی ممکنہ طور پر نیوزی لینڈ میں اکتوبر میں ہونے والی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کرکٹ میں واپسی ہو گی۔
Comments are closed.