جمعہ 11؍ذوالحجہ 1444ھ30؍جون 2023ء

ایشون پاکستان کے بولنگ اٹیک کے معترف

بھارت سے تعلق رکھنے والے نمبر ون ٹیسٹ بولر روی چندرن ایشون پاکستان کے بولنگ اٹیک کے معترف ہو گئے۔

بھارتی بولر روی چندرن ایشون کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ چند میچز غیر معمولی رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک اور بلاک بسٹر میچ ہو گا۔

روی چندرن ایشون کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس ایک کوالٹی پیس اٹیک ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.